کسگمہ نالہ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کا قاتل کون؟

کسی سے اس بات کا جواب لینے سے پہلےاگر ہم خود اپنے گریبان میں جھانک کر زرا دیکھیں تو جواب بھی مل جائے گا۔ ہماری عوام الیکشن میں انہی لوگوں کو ووٹ دیتے ہیں جو آگے جا کر ہماری تباہی کا سامان مہیا کرسکیں۔ ہم کبھی نہیں سوچتے کہ جس کو ووٹ دینے جا رہے ہیں وہ اس قابل بھی ہے کہ اپنے ملک و قوم اور خاص کر اھل علاقہ کے مسائل و مشکلات کا مداوا کر سکے۔ ہم خود غرض لوگ برادری ازم کے نام پر اپنے ہی لوگوں کی زندگیوں کی سودے بازی کرتے ہیں۔ ہم بے عقل لوگ اپنے اور اپنے بچوں کا مسقبل تاریک کرنے بڑی دیانت داری سے مصروفِ عمل ہیں ۔ کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ آخِر ہم کیوں ایسا کررہے ہیں؟
بڑے ہی افسوس کی بات ہے کہ ہمارے اس معاشرے میں جو سب سے زیادہ کرپٹ ہوتا ہے وہ اتنا ہی با اثر اور بارسوخ گردانا جاتا ہے۔ ایسا ہی شخص اپنی جاہل سوچ اور کند زہن کے ساتھ ہمارے مستقبل کے فیصلے کرتا ہے کہ جن کااولین مقصد غریب عوام کا خون چوسنا، کرپشن کرنا، اپنے اقربا کو نوازنا اور بنیادی سہولتوں سے اہلِ علاقہ کو حتی الا مکان محروم رکھنا ہے۔ کیا ہماری عوام میں اسقدر بھی عقل و شعور نہیں کہ ووٹ دیتے وقت کسی ایسے شخص کو چنا جائے جو اھلِ علاقہ کے مسائل کا مداوا کر سکے؟ جو ہماری موجودہ اور آئندہ آنے والی نسلوں کے بہترین مستقبل کی ضمانت ہو سکے؟ کیا ہمارے لوگوں میں اسقدر بھی صلاحیت موجود نہیں ہے کہ اپنے لیے ایک عدد اپنا غمخوار اور مسیحا ہی چن سکیں؟
Allah en ki maghfrat farmain Ameen.
ReplyDelete